اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی بذریعہ ویڈیو لنک گلاسگو یو کے میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جاری بین الاقومی کانفرنس COP26 کے اہم سیشن میں شرکت و گفتگو!
اس سیشن میں وفاقی وزیر ملک امین اسلم اور AKAH کے اعلی عہدہ داران سمیت دنیا بھر سے اعلی حکومتی شخصیات، اداروں کے نمائندگان و حکام اور ماہرین شریک تھے۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے بذریعہ ویڈیو لنک موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جاری بین الاقوامی کانفرنس COP26 کے Combining Indigenous Knowledge and Technology to act on the Climate Emergency کے عنوان سے منقعدہ خصوصی سیشن میں شرکت کی اور اس میں گفتگو کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کے تین بڑے پہاڑی سلسلوں قراقرم، ہندوکش اور ہمالیہ میں گھرا ہوا ہے۔ یہ خطہ برفانی تودوں، سیلاب، زلزلوں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا غیر متوقع بارشوں اور گلیشیائی سیلاب کے زد میں ہے۔پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جن کا دارومدار گلیشیائی پانی پر ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشرز تیزی سے پگل رہے اور دریاوں میں سیلاب کا سبب بن رہے ہیں۔ Climate Vulnerability کا دارومدار ڈیزاسٹر کے واقعات اور ان سے نمٹنے کی صلاحیت پر ہے۔ نامساعد معاشی و جغرافیائی حالات میں اس خطے کے لوگ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی کم استعداد رکھتے ہیں۔
وزیراعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ضلعی سطح تک ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کا ادارہ، ایمرجنسی ریسپونس میں مقام افراد کی شرکت، رضاکارانہ خدمات کا جذبہ، AKDN و دیگر اداروں کیساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مقامی علم و تجربہ بھی موجود ہے اور حکومت گلگت بلتستان ان دستیاب وسائل کو صحیح معنوں میں بروئے کار لاکر خطے پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم سے کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔حکومت گلگت بلتستان ان تمام اداروں بشمول AKDN کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کرنے کیلئے موافق ماحول فراہم کرنے کا مصصم ارادہ رکھتی ہے۔ حکومت اس حوالے سے کام کرنے والے تمام اداروں کی بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ اس کیساتھ گلگت بلتستان کے ہر گاوں، قصبے اور شہر کی جامع و مربوط منصوبہ بندی کےلئے منصوبے رکھے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گلاسگو یو کے میں جاری اقوم متحدہ کے زیر اہتمام COP 26 میں وزیر علی گلگت بلتستان خالد خورشید کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی تھی لیکن اہم مصروفیات کی وجہ سے وزیراعلی خالد خورشید اس حوالے سے برطانیہ کا دورہ نہیں کرسکے اور بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔
اس اہم کانفرنس میں دنیا بھر سے اعلی سطحی حکومتی، سیاسی و موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کرنے والے سماجی افراد اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔