استور ( ارشاد ملک ) استور ماحول دوست سیاحت کو فروغ رینا ہم سب کی سیاسی ،معاشرتی اور اخلاقی زمہ داری ہے سیکریٹری زراعت ، لائیو اسٹاک و محکمہ ماہی پروری خادم حسین۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کیونکہ انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور اسکی وجہ سے مستقبل قریب میں پڑھنے والے منفی اثرات اور خطرات سے مقابلے کرنے کے لیے امر جنسی بنیادوں پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے جنگلات میں اضافہ اور اس کے تحفظ کے ساتھ تمام خطرناک بیماریوں سے بچنے کے لیے اپنی ہی مقامی سبزیات کو اگانے کے ساتھ دیگر فصلات کے اوپر بھی توجہ دینے کی اشف ضرورت ہے جبکہ دوسری طرف گلگت بلتستان میں اعلی نایاب نسل کی ٹرواٹ کی افزائش اور اس میں اضافے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں اس کے علاوہ زراعت کی طرف سے فراہم کردہ مختلف نرسریاں جو کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں موجود ہیں وہاں پر وہاں کے ماحول کے مطابق مقامی سطع پر لاکھوں کے حساب سے پودوں کو تیار کرکے زمینداروں میں تقسم کیے جائینگے گزشتہ کئی روز سے سیاحتی مقامات کے اوپر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی طرف سے احکامات کی روشنی میں ماحول دوست سیاحت کو فروغ کے عنوان سے صفائی مہم منایا جارہا ہے اسی حوالے سے نانگا پربت اور دریلے میں تقریبات ہوئی استور شہر سے تقربیا چالیس کلو میٹر دور سیاحوں کے نظروں سے اوجھل سیاحتی مقام دریلے جھیل کے مقام پر مہم منایا گیا اس کامیاب مہم میں استور کی جملہ عوام ڈی ڈی زراعت ڈی ڈی فشیرئز ڈی ڈی لائیو اسٹاک اے ڈی فشیریز اے ڈی سیاحت اور صحافی برادری محکمہ تعلیم سمت سب کو مبارک باد اور شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار سیکریٹری زراعت لائیو سٹاک اور فشریز خادم حسین نے دورہ استور کے موقعے پر مختلف سیاحتی مقامات پر صفائی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوہے کہا سیکریٹری فشیریز زراعت لائیو اسٹاک کی طرف سے سینکروں طلبہ میں نقدی انعامات اور کھانا کے ساتھ نوٹ بکس اوراسٹشنیری بھی تقسم کی گئی اس موقعے پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماہی پروری عنایت علی نے کہا سیکریٹری زراعت فشریز لائیو سٹاک خادم حسین کی طرف سے استور میں لوگوں کو روزگار کے مواقعے فراہمی زراعت لائیو سٹاک اور فشریز کے اندار انقلابی اصلاحات تعمیر اور ترقی کے ساتھ گزشتہ دو روز سے دور دراز ایریاز میں جاری عوام دوست سیاحت ماحول کے حوالے سے زاتی نگرانی اور خصوصی دلچسپی دینے پر نہ صرف شکریہ ادا کرتے ہیں بلکہ انکو عوام کی طرف سے خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں م عوام کا جزبہ جنون اور دلچسپی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں اور یہ ہی ایک کامیاب قوم کی نشانی ہے استور کی عوام نے ہر جگہ ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے گزشتہ ایک ہفتے سے اکثر سیاحتی مقامات سے کچرا اٹھانے کے ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرکے قومی یکجہتی کا بھر پور ثبوت دیا ہے اس موقعے پر عوام دریلے ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول دریلے محمد ایاز ڈی ڈی ،راعت عبداللہ خان، اے ڈی فدا عالم ڈی ڈی حیوانیات ڈاکٹر ناصر علی اے ڈی ٹورزم خادم حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا سیاحوں نے پاکستان زندہ باد گلگت بلتستان زندہ باد عوام گلگت بلتستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائیں اور سیکریٹری زراعت خادم حسین کی طرف سے زاتی دلچسپی لینے پر مبارک باد اور خراج تحسین بھی پیش کئا