وزیراعلی خالد خورشید کا دورہ ہنزہ

وزیراعلی خالد خورشید کا دو روزہ دورہ ہنزہ

ناصر آباد ہنزہ کے مقام پر وزیراعلی خالد خورشید عوام سے ملے اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعلی خالد خورشید نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے منظور کردہ ساڑھے سات کروڑ مالیت کے شناکی روڈ منصوبے پر عملدرآمد کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تاخیر سے متعلق رپورٹ طلب کی۔

وزیراعلی خالد خورشید نے ناصر آباد تا خانہ آباد موجودہ روڈ کو فوری طور بحال کرنے کا بھی حکم دیا اور شناکی روڈ منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے تیز ترین پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

فوری نوٹس لیکر اہم احکامات جاری کرنے پر عوام نے وزیراعلی خالد خورشید کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلی کے حق میں فلک شگاف نعرے سر بلند کئے

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan