“بہترین لینڈ ریفارمز کرکے گلگت بلتستان کی عوام کو زمینوں کی ملکیت کا تحفہ دینگے

“بہترین لینڈ ریفارمز کرکے گلگت بلتستان کی عوام کو زمینوں کی ملکیت کا تحفہ دینگے اور فوڈ سیکیورٹی سمیت دیگر ممکنہ چیلنجز و خطرات میں صوبے کا مستقبل محفوظ بنائیں گے”
وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید
گلگت: وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے زیر صدارت گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس!
اجلاس میں ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ، صوبائی وزیر قانون اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید سہیل عباس اور دیگر حکام شریک
اجلاس میں گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لینڈ ریفارمز کے حوالے سے تجربہ رکھنے والی نجی لاء فرم سے مشاورت بھی کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زمینوں کے مسئلے کے پائیدار و مستقل حل کے لئے جامع لینڈ ریفارمز ناگزیر ہیں۔ حکومت اس حوالے سے بھرپور طریقے سے کام کررہی ہے۔
وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو اعلی سطحی لینڈ ریفارمز کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں اور ہدایات پر عمدرامد مقررہ وقت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی نے کہا کہ بہترین لینڈ ریفارمز کرکے گلگت بلتستان کی عوام کو زمینوں کی ملکیت کا تحفہ دینگے اور فوڈ سیکیورٹی سمیت دیگر ممکنہ چیلنجز و خطرات میں گلگت بلتستان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ اس اہم قومی فریضے کی ادائیگی میں تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کی ضرورت ہے۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan