سکردو(پ ر) شعبہ سیاحت و مہمان نوازی یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور Jiangxi ٹورزم کامرس اینڈ ووکیشنل کالج چائنہ کے مابین باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔ یاداشت کے مطابق شعبہ سیاحت و مہمان نوازی اور Jiangxi ٹورزم اینڈ ووکیشنل کالج باہمی تعاون کو فروغ دیں گے ۔معاہدے کے مطابق یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شعبہ سیاحت و مہمان نوازی کے 25 طلباء ایک سالہ ایسوی ایٹ کورس کے لیے چین جائیں گے جہاں انہیں Jiangxi Tourism Commerce Vacational college چین کی جانب سے مکمل فنی ،تعلیمی اور معاشی معاونت فراہم کی جائے گی معاہدے کی تقریب آن لائن منعقد ہوئی , یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی جانب سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان ، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک ، ڈین آف سوشل سائنس پروفیسر اشفاق احمد شاہ، صدر شعبہ سیاحت و مہمان نوازی شمشاد حسین ، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ذاکرحسین ، ڈائریکٹر بیرونی روابط ڈاکٹر اشتیاق حسین، ڈاکٹر شفقت حسین ،ڈپٹی رجسٹرار جاوید حسین اور دیگر نے شرکت کی جبکہ Jiangxi Tourism Commerce Vacational college کے وفد نے چین سے آن لائن شرکت کی چین کے وفد کی جانب سے ٹیم ممبر آف دی پارٹی ،وائس چیئرمین Jiangxi Tourism Commerce Vacational college ،مس لونگ ٹنگ نے جامعہ بلتستان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے مظبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ طلبہ کے تبادلے کا پروگرام ہر حوالے سے منفرد ہے اس سے جہاں دونوں جامعات کو قریب آنے کا موقع ملے گا وہی سیاحتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی بھرپور معاونت ہو گی۔ انہوں نے شراکت داری پر جامعہ بلتستان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے طلباء کو ہر حوالے سے سہولیات اور مواقع فراہم کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس پروگرام کو مزید فعال اور موثر کیا جائے گا ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے اس موقع پر چائینیز وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کی دوستی لازوال ہے۔ وقت کے ساتھ دوستی اور اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ شعبہ سیاحت مہمان نوازی کے طلباء کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر
Jiangxi Tourism Commerce Vacational college china
کے زمہ دارن کے شکرگزار ہیں ، اس پروگرام کے تحت چین جانے والے طلبہ چین میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے کام کریں گے ،چین دینا کی بڑی معاشی اور سیاحتی طاقت ہے۔ اس پروگرام سے طلبہ کی اہلیتیں بڑھ جائیں گی اور وہ سیاحت میں نئے مواقع پیدا کرنے کے اہل ہوجائیں گے , انہوں نے کہا کہ ہم دنیا جہاں کی تمام جامعات کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، گلگت بلتستان قدرت کا عظیم تحفہ ہے یہاں کے بلند و بالا پہاڑ، شور کرتے ندی نالے ، سر سبز میدان ،اور گلیشیئرز قدرت کے حسن شاہکار ہیں ان دلفریب وادیوں کا سحر دنیا جہاں کو اپنی جانب راغب کرتا ہے ، طلباء تبادلہ پروگرام سے سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی ، امید ہے کہ اس اقدام سے چین اور پاکستان کے مابین سیاحتی روابط مزید فعال ہونگے ،،صدر شعبہ سیاحت و مہمان نوازی شمشاد حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت چین اور پاکستان کے مابین سیاحتی روٹ میپ بنانے میں مدد ملے گی اس پروگرام کی بدولت دوطرفہ سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا ، انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان سیاحتی حب ہے یہاں سیاحت کے بڑے مواقع ہیں مذکورہ پروگرام سے جہاں طلباء نئئ جہتیں سیکھیں گے وہی گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ میں اپنا عملی کردار بھی ادا کرینگے ۔ اجلاس میں شریک ضیغم عباس نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کی کامیابی میں رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک کا کلیدی کردار ہے انہوں نے روابط کی بحالی میں عملی اور مثبت کردار ادا کیا۔ اجلاس سے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر ذاکر نے بھی مختصر خطاب کیا