گلگت بلتستان ریگولرائزیشن ایکٹ 2020کے تحت، مستقلی کے احکامات

گلگت(پ ر) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جاوید احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کنٹجنٹ ملازمین کی عملدر امد کی پیٹشن پر سماعت کرتے ہوئے سکریڑی سروسزگلگت بلتستان کو عدالتی فیصلے پر عملدرامد کرتے ہوئے گلگت بلتستان سول سکریڑیٹ میں کام کرنے والے کنٹجنٹ پیڈ (عارضی) ملازمین کو ریگولرائزیشن ایکٹ 2020 کے تحت سکریڑیٹ میں خالی موجود اسامیوں پر مستقل کر کے آئیندہ تاریخ میں رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا تفیصلات کمطابق پیر کے روز چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں جسٹس جاوید احمد نے سول سکریڑیٹ گلگت بلتستان میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کی عملدرآمد کی پیٹشن پر سماعت کرتے ہوئے سکریڑیٹ سروسز گلگت بلتستان کو سکریڑیت میں خالی اسامیوں پر گلگت بلتستان سکریڑیٹ میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں فورا مستقل کر کے ائیندہ تاریخ پیشی میں رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا واضع رہے کہ گلگت بلتستان سول سکریڑیٹ میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو گلگت بلتستان ریگولرائزیشن ایکٹ 2020کے تحت عدالت عالیہ(چیف کورٹ) اور عدالت عظمیٰ (سپریم اپیلٹ کورٹ)نے مستقلی کے احکامات دیدیا ہے ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے عارضی ملازمین نے چیف کورٹ میں عملدرآمد کی پیٹشن دائر کر دیا تھا جس پر عدالت نے سکریڑی سروسز کو ائیندہ تاریخ پیشی میں عملدرآمد کر کے رپورٹ سمیت پیش ہونے کے احکامات دیدییے

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan