اسلام آباد(ماونٹین پاس رپورٹ)گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالبعلم حسنین علی عباس کا اعزاز، دی نالج سٹی اسلام آباد کے سکول میں زیر تعلیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کلاس4thکے ہونہار طالبعلم حسنین علی عباس ولد اختر علی عباس نے سائنسی نمائش(Science Exhibition) کےمقابلے میںڈرون بنا کر حیران کر دیا۔ہونہار طالبعلم حسنین علی عباس کو اس شاندار کارکردگی پر سکول کے اساتذہ نے ان کے کام کی تعریف کی اور شاباش بھی دی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے علاقے حراموش شوتہ گائوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالبعلم حسنین علی عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مستقبل میں سائنسدان بن کر ملک و معاشرے کیلئے نمایاں خدمات سر انجام دونگا۔
