شندور پولو ٹورنامنٹ کیلئے80 لاکھ کی رقم سے گھوڑے خریدے گیے ہیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت گلگت بلتستان نے کھیلوں کو فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کیے ہیں۔ گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے جسکی وجہ سے آج کھیل کے گراونڈ آباد ہورہے ہیں۔ ہم سب نے مل کر امن کے اس ماحول کو قائم و دائم رکھنا ہے۔ بحیثیت قوم برداشت پیدا کرنے کے ماحول کو فروغ دینا ہے۔عدم برداشت کے کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔ پولو ہماری ثقافت اور گلگت بلتستان کی پہچان ہے۔ حکومت نے پولو کے علاوہ کرکٹ، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی بھر پور اقدامات کیے ہیں۔ شاہی پولو گراونڈ تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے۔ محکمہ سیاحت اور تعمیرات شاہی پولو گراونڈ کی تزعین و آرائش اور شایقین کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جامع پلان تیار کرے۔ حکومت پولو کو فروغ دینے کیلئے جدید پولو کمپلکس تعمیر کریگی۔ شندور پولو ٹورنامنٹ کیلئے80 لاکھ کی رقم سے گھوڑے خریدے گیے ہیں امید ہے اس سامل گلگت بلتستان کی ٹیم شندور پولو ٹورنامنٹ جیتے گی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.