گلگت (خبرنگارخصوصی) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام اداروں میں جس طرح سے غیر قانونی بھرتیاں اور کرپشن ہورہی ہے اس سے گڈ گورننس کے نام پر شور مچانے والوں کے منہ پر تمانچہ ہے۔ تمام محکموں کے بھرتیوں میں میرٹ کا جنازہ نکالا جارہاہے اور اپنوں میں نوازنے کی جوپالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ان سب کو بہت جلد عوام کے سامنے لائینگے اور اندورن خانہ ملوث تمام عناصر کو بے نقاب کرینگے۔ انہوں نے بدھ کے روز ایک اخباری بیان میں کہا کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت نے نہ صرف لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ تمام سرکاری ادارے ن لیگیوں کے علاوہ عام عوام کے لئے بند کردیا گیاہے اور عام عوام در درکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان اور پوری ملک میں دن بہ دن مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے۔ پورے ملک سے بڑے بڑے سیاست دان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ن لیگ والے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، ایم کیو ایم کے زونل انچارج محمد علی شاہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنا خوش آئند ہیں اور ہم انہیں خوش آمدید کرتے ہیں ۔نئے آنے والے رہنماوں اور کارکن پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔