گلگت ریجن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سیرت زہراء کانفرس کا انعقاد

گلگت (پ۔ر) امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سیرت زہراء کانفرس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں گلگت بھر سے تمام مکاتب فکر کے خواتین نے شرکت کی۔ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا معاشرے میں خواتین کا کردار مردوں کے کردار سے زیادہ اہم ہے،خواتین تمام پہلوؤں میں ایک متحرک گروہ ہونے کے علاوہ اپنے دامن میں فعال گروہوں کی تربیت کرتی ہیں معاشرے میں ماں کا کردار سب سے سے بالاتر ہے۔مقررین نے جناب سیدہ فاطمہ سلام علیہا کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا فاطمہ زہراہ سلام علیہا ایک مثالی بیٹی، بیوی اور بہترین ماں ہونے کے ساتھ ساتھ آپ ایسی عابدہ و زاہدہ طاہرہ خاتون تھیں کہ فرشتے بھی آپ پر درود و سلام بھیجتے تھے۔ اگر دنیا بھر کی مائیں سیدہ دوعالمؐ کو اپنا رول ماڈل اور نمونہ عمل جان کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور اپنے بچوں کی تربیت پر متوجہ ہوں تو یقینا اس سے ہمارے معاشرتی و سماجی حالات سنور جائیں گے اور مسلمان دنیا و آخرت کی سعادت سے بہرہ مند ہونگے۔کانفرس کے اختتام پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن  شعبہ خواتین کی ناظمہ نے پروگرام میں شریک تمام مکاتب فکر کے سکالز اور خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے،جس کیلئے بین المسالک ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے اصلاح معاشرہ اور دور حاضر میں خواتین کیلئے درپیش چیلنجز کیلئے ہر خاتون کو کردار ادا کرنا ہوگا اس سلسلے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان بھر پور کردار ادا کرے گی۔۔۔۔۔                                                                                                     *اعلامیہ سیرت الزھراء السلام اللہ علیہا کانفرنس*
06فروری 2022ء روپل اِن ہوٹل گلگت۔۔۔۔
رسول خداکی لخت جگر، امیر مومنین حضرت علی علیہ السلام کی زوجہ اور حسنین شریفین کی مادرگرامی حضرت سیدہ صدیقہ طاہرہ السلام اللہ علیہا کی یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب کی نمائندہ خواتین نے شرکت کی ۔ کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیدہ فاطمہ زہرہ السلام اللہ علیہا کی سیرت اقوام عالم کےلئے مشعل راہ ہے بی بی السلام اللہ علیہا کی زندگی ایک مثالی بیٹی ،ایک مثالی ماں ، ایک مثالی زوجہ کی حیثیت سے پوری انسانیت کےلئے اسوہ حسنہ ہے ۔ پروگرام کے اختتام پر اعلامیہ کا اعلان کیا گیا جس کے نکات حسب ذیل ہیں ۔
1 ۔ جناب سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت پوری انسانیت کےلئے نمونہ عمل ہے کسی دن کو یوم خواتین یا یوم مادر منایا جاسکتا ہے تووہ 20جمادی الثانی شہزادی کونین کی ولادت کا دن ہے۔ لہذا اس دن کو پورے پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں حکومتی سطح پر یوم خواتین کے عنوان سے منایا جائے اس سلسلے میں اراکین گلگت بلتستان اسمبلی متفقہ قرارداد پیش کرکے دینی ذمہ داری اداکرےں ۔
2 ۔ آج کا یہ نمائند ہ اجتماع گلگت بلتستان میں مخلوط نظام تعلیم کی تباہ کاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے اورفوری طور پر مخلوط نظام تعلیم پر پابندی کا مطالبہ کرتا ہے نیز تعلیمی ضروریات کے پیش نظر خواتین کےلئے الگ یونیورسٹی کا مطالبہ کر تاہے ۔
3 ۔ ملک عزیز پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئے فحاشیت اور سوشل میڈیا کے آزادنہ استعمال کے مضر اثرات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خواتین میں بین المسالکی ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قراردیا اورعلمائے کرام ، اکابرین ملت ، مذہبی جماعتوں کو اس حساس موضوع پر کردار ادا کرنے ،نیزصوبائی حکومت سے گلگت بلتستان میں خواتین کےلئے اسلامی پردے کو لازمی قرار دینے کےلئے قانون سازی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے ۔
4 ۔ آج کا یہ نمائند ہ اجتماع مخلوط پروگرامات بالخصوص تعلیمی اداروں میں منعقد کئے جانے والے مخلوط کلچر شوز،کھیلوں کے مقابلہ جات وغیرہ پر مکمل پابندی نیز صوبائی حکومت سے خواتین کےلئے نصابی اورغیر نصابی مثبت سرگرمیوں کے لئے مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کر تاہے ۔
5 ۔ آج کا یہ نمائندہ اجتماع صوبائی حکومت اور فورس کمانڈر سے مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور بے روز گاری کے پیش نظر خواتین کےلئے علیحدہ تجارتی مراکزقائم کئے جائےں تاکہ خواتین کو حصول ضروریات کے ساتھ ساتھ روز گار کے مواقع بھی میسر آئےں۔۔
امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن (شعبہ خواتین)

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan